بیٹی کے جہیز کیلئے پیسے جمع کر رہا تھا، چوری پر بیٹے کو مارا: باپ کا بیان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 5 روپے چرانے پر بیٹے کو ڈنڈے مار کر مارنے والے باپ نے کہا ہے کہ میں بیٹی کے جہیز کیلئے پیسہ جمع کر رہا تھا جس میں سے محسن نے 5 روپے چوری کئے۔ ملزم شبیر کا کہنا ہے کہ اس کے کمسن بیٹے نے 2 تین بار پہلے بھی چوری کی تھی وہ تو محنت مزدوری کرکے بڑی بیٹی کے جہیز کیلئے رقم جمع کر رہا تھا، اب شرمندہ ہے کہ غصے میں اپنا ہی بازو کاٹ دیا۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں پراکثر تشدد کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی بیوی بھی اسے چھوڑ گئی تھی۔