بیوی کے قتل کا ملزم بری

 لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضر حیات نے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم راحت عرف سونی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ اکبری گیٹ میں گھریلو جھگڑے پر ساجدہ کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر ہلاک کر دیا تھا۔ مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی۔