بگرام بیس پر 32قیدیوں کیلئے درخواست حکومت بتائے رہائی کب ہو گی: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے بگرام ائر بیس پر 32پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے متفرق درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے وضاحت طلب کی ہے حکومت بتائے کہ قیدیوں کی رہائی کب تک ممکن ہو گی اور حکومت اس بارے کیا اقدامات کر رہی ہے۔