بدعنوانی کے متعدد ملزموں کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ملتوی

 لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت نے بنک آف پنجاب میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانی کرنے کے الزام میں دائر سابق صدر بنک آف پنجاب ہمیش خان حارث سٹیل ملز کے ڈائریکٹر شیخ محمد افضل ،شیخ محمد منیر اور صنعتکار سیٹھ نثار احمد وغیرہ کے خلاف ریفرنس میں وکیل صفائی کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے مزید سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نمبر2 میں نئے جج کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے زیر سماعت الائیڈ بنک لاہور سٹاک ایکسچینج میں کروڑوں روپے کی بد عنوانی کرنے کے الزام میں دائر تسنیم اختر وغیرہ 15 سابق و موجوہ بنک افسران اور اکاﺅنٹ ہولڈروں کے خلاف ریفرنس کی سماعت14 دسمبر اور وزیر زادہ شنواری کے خلاف ریفرنس کی سماعت17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ علاوہ ازیں حبیب الرحمن کے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے مزید سماعت12 دسمبر، نصر سعید کے خلاف ایل ڈی اے فراڈ ریفرنس کی سماعت 13دسمبر، ظفر یٰسین کے خلاف ریفرنس کی سماعت آئندہ ہفتے، گوہرحسین نقوی کے خلاف ریفرنس کی سماعت7 دسمبر، ملک محمد خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت8 دسمبر، میاں شہزاد اسلم کے خلاف ریفرنس کی سماعت7 دسمبر، محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر مختار علی کے خلاف ریفرنس کی سماعت آئندہ ہفتے اور صداقت علی انجم کے خلاف ریفرنس کی سماعت10 دسمبر تک ملتوی کردی۔ دریں اثناءریلوے انجنوںکی مرمت میں مالی بد عنونی کے ریفرنس میں گرفتار ملزم محمد فاروق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کرکے نیب کے حوالے کرتے ہوئے14 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔