بابو صابو ناکے پر شہری سے ناجائز اسلحہ برآمد

لاہور (نامہ نگار) ناکے پر شہری سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بابو صابو ناکے پر ننکانہ کے رہائشی ریاست کی تلاشی لی تو ناجائز پسٹل برآمد ہوا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔