ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بادامی باغ پولیس کیخلاف مظاہرہ

لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایاکہ لالو گروپ نے ان کے خاندان کے 7 افراد کو مختلف اوقات میں موت کے گھاٹ اتارا جن کے مقدمات بھی درج ہیں، تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جبکہ ملزمان علاقہ میں ہی موجود ہیں اور وہ ہمیں مقدمات واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لالو گروپ کی وجہ سے 3 خواتین بیوہ جبکہ 9 بچے یتیم ہوچکے ہیں، مظاہرین نے ڈی آئی جی آپریشن رائے محمدطاہر سے انصاف کی اپیل کی۔