انسداد پولیو مہم میں تعاون نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی: ڈی سی او


لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہورنے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت لاہور اس ضمن میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انسداد پولیو ٹےمیں پوری جانفشانی سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیو مہم کے تےسرے روز کی کارکردگی جائزہ لینے کے لےے ٹھوکر نیاز بےگ، ملتان روڈ اور سکیم موڑ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لاہور نے تےن روزہ انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والی ٹےموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں ہرگز کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں کوتاہی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قبل ازیں نور الامین مینگل نے ملتان روڈ منصوبے کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو کام کی رفتار مزید تےز کرنے کی ہداےت کی۔