الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے زیراہتمام ستوکتلہ لاہور میں فری آئی کیمپ

لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ستوکتلہ لاہور میں آج یکم دسمبر بروز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے 2 بجے تک (زیرسرپرستی کرم الٰہی خان آف یو۔کے) فری آئی کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں آنکھوں کا معائنہ، آپریشن، فری ادویات اور عینکیں مفت دی جائیں گی۔