اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں کو 2، 2 بار عمرقید

لاہور (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد رفیق نے اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں قاسم عظیم، اسلم اور رمضان کو 2 ، 2 بار عمر قید جبکہ تینوں مجرموں کو دھوکہ دہی کے الزام میں 7، 7 سال قیدبامشقت اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 7 دسمبر 2010ءکو گاڑی خریدنے کے بہانے کینال ویو سے فاروق ظفر کو اغوا کرلیا تھا اور بعدازاں 30 لاکھ روپے لے کر چھوڑا تھا۔ ہنجروال پولیس نے تاوان کی رقم بھی برآمد کی تھی۔