آئندہ کس جماعت کو ووٹ دینگی؟‘71 فیصد طالبات کا مسلم لیگ (ن) کے حق میں اظہار رائے

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مختلف 6 کالجز کی طالبات سے دو سوال پوچھے گئے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کس جماعت کو اپنا ووٹ دیں گی؟ جس پر 71 فیصد طالبات نے مسلم لیگ (ن)‘ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف اور صرف ایک فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ دوسرے سوال کے جواب میں کہ کیا آپ شہبا زشریف کی گورننس سے مطمئن ہیں؟ اس پر اپنی رائے میں 78 فیصد طالبات نے حکومت کے حق میں جبکہ 22 فیصد نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنیئرڈ کالج‘ لاہور کالج فار ویمن‘ کوئین میری‘ سمن آباد گرلز کالج‘ ایم اے او اور ہوم اکنامکس گرلز کالج کی طالبات موجود تھیں۔