پنجاب: 5 برسوں میں 39 لاکھ 44 ہزار ووٹوں کا اضافہ

 لاہور (خبر نگار) نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی تعداد 4 کروڑ 89 لاکھ 13 ہزار 447 ہے جبکہ 2008ءکے انتخابات میں پنجاب میں ووٹوں کی تعداد 4 کروڑ 49 لاکھ 69 ہزار 4 سو 27 تھی۔ اس طرح 5 برسوں میں 39 لاکھ 44 ہزار 20 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے مگر الیکشن کمشن کا م¶قف ہے چونکہ نئی فہرستوں میں دوہرے ووٹ کی گنجائش نہیں رہی اس طرح ووٹوں میں اضافہ کہیں زیادہ ہوا ہے۔ نئی ووٹر لسٹوں کے مطابق پنجاب میں مرد ووٹر 2 کروڑ 76 لاکھ 23 ہزار 157 اور خواتین ووٹرز دو کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار 290 ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لاہور ضلع میں ہیں جو 43 لاکھ 49 ہزار 904 ہیں۔ دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 35 لاکھ 65 ہزار 244، راولپنڈی کے 26 لاکھ، گوجرانوالہ 22 لاکھ، ملتان 20 لاکھ، رحیم یار خان 18 لاکھ 41 ہزار، سرگودھا 18 لاکھ 33 ہزار اور سیالوٹ 18 لاکھ 10 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حافظ آباد میں 5 لاکھ 36 ہزار، قصور 14 لاکھ 25 ہزار، ننکانہ صاحب 6 لاکھ 8 ہزار اور شیخوپورہ کے 13 لاکھ 20 ہزار ووٹرز اپنے ووٹ کا حق آئندہ انتخابات میں استعمال کریں گے۔ حیران کن طور پر خواتین اور مردوں کے ووٹوں کا تناسب برابر ہے۔