پنجاب حکومت اور پولیس کے 8 افسروں کی ترقی، 13 کے تقرر و تبادلے

لاہور (سپیشل رپورٹر + نامہ نگار) پنجاب حکومت اور پولیس کے 8 افسروں کی ترقی 13 کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ پنجاب حکومت کے نعیم الدین راٹھور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن کو ٹرانسفر کر کے او ایس ڈی لگایا گیا ہے اور ان کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈاکٹر انیس احمد ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ، سید محمد ریاض رضا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام منڈی بہاو¿الدین اور سیکشن آفیسر محکمہ صنعت، کامرس انویسٹمنٹ محمد ارشاد کا باہمی تبادلہ کر دیا گیا۔ ناصر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن مظفر گڑھ کو ڈی ایم اور لودھراں، لیفٹنینٹ (ر) عامر سلطان ترین پراجیکٹ ڈائریکٹر پاک کینیڈا پراجیکٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت لگایا گیا ہے۔ ناصر اقبال ریجنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر سٹاف ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ لگایا گیا ہے شکیل احمد ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب پولیس محمد حبیب الرحمن نے چھ پولیس افسروں کو گریڈ 19 مےں ترقی دے کر اپنی موجودہ تعیناتی پرکام جاری رکھنے جبکہ چار پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گریڈ 19 مےں ترقی پا کر اپنی موجودہ جائے تعیناتی پر کام کرنے والوں میں ڈی پی او جہلم ڈار علی خان خٹک، اےس اےس پی ایڈمنسٹریشن لاہور سرفراز احمد فلکی، اےس اےس پی آپریشنز ملتان محمد گوہر نفیس، اےس اےس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن لاہور شارق کمال صدیقی، افضل احمد کوثر ڈی پی او سیالکوٹ اور اےس اےس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانولہ ریجن افضل محمود بٹ شامل ہیں۔ علاوہ ازےںاےس پی، پی اےچ پی ناصر مختار راجپوت فیصل آباد کوگریڈ 19 کا عارضی چارج دے کراےس اےس پی، پی اےچ پی فیصل آباد ریجن، رائے بابر سعید ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ پولیس فورس پنجاب کو اےس اےس پی، آر آئی بی گوجرانوالہ ریجن، تقرری کے منتظر محمد وقار عباسی کو اےس اےس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور اور اےس اےس پی، آر آئی بی فیصل آباد، اشعر حمید کو اےس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔