پانی کی قلت اور زیادہ بلوں کیخلاف شہریوں کا ایم ڈی واسا کے دفتر کا گھیراﺅ

خبریں ماخذ  |  اپنے نمائندہ سے
پانی کی قلت اور زیادہ بلوں کیخلاف شہریوں کا ایم ڈی واسا کے دفتر کا گھیراﺅ

لاہور (اپنے نمائندے سے) محکمہ واسا کے ستائے شہریوں نے واسا ہیڈ آفس کے دفتر میں گھس کر ایم ڈی واسا کے دفتر کا گھیرا¶ کر لیا اور پانی کی عدم دستیابی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امظاہرےن کا کہنا تھا کہ جب سے گرمی شروع ہوئی ہے واسا پانی کی فراہمی میں ناکام رہا ہے بل پانی کے 30 گنا زیادہ آرہے ہیں مگر پانی نایاب ہو گیا ہے کہیں ٹیوب ویلز خراب پڑے ہیں کہیں ڈیزل نہیں۔ فیصل سٹریٹ شاہ کمال کالونی، صدر سٹریٹ کرنال پورہ اچھرہ سمیت کئی علاقوں میں 2 دن سے پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہری رمضان کے مہینے میں خوار ہو رہے ہیں۔