وزیراعلیٰ کے رفقاءکیخلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر درج کیا گیا: مسلم لیگی رہنما

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
  وزیراعلیٰ کے رفقاءکیخلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر درج کیا گیا: مسلم لیگی رہنما

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سنیٹر پرویز رشید، ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری صاحبان اور دوسرے فراد کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمہ کے اندراج کو وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔