نجی چینل کے مالک کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ جاںبحق ہونے والے 5 افراد سپرد خاک

لاہور (نمائندہ خصوصی) ریس کورس پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آگ سے جاںبحق ہونے والے 5 افراد کی نعشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جن کو گذشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ چینل کے مالک محمود کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں اور یہ گڑھی شاہو کا اشتہاری بھی تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز گڑھی شاہو میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاںبحق ہو گئے تھے۔ پولیس نے جاںبحق ہونے والے کامران، سیف وغیرہ کی نعشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے مطابق ملزم کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔