محکمہ مواصلات کے 4افسروں کو ای ڈی او کا اضافی چارج دے دیا گیا

خبریں ماخذ  |  اپنے نمائندہ سے
محکمہ مواصلات کے 4افسروں کو  ای ڈی او کا اضافی چارج دے دیا گیا

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چار افسروں کو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افیسر کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ اسرار الحق کو ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) بھکر، شاہد محمود کو ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) جہلم، اکرم اﷲ ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) ننکانہ صاحب اور محمد انور تارڑ کو ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) نارووال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔