لوڈشےڈنگ ‘ پنجاب سے امتےازی سلوک ختم کےا جائے: ملک ندیم کامران

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
لوڈشےڈنگ ‘ پنجاب سے امتےازی سلوک  ختم کےا جائے: ملک ندیم کامران

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر زکٰوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انرجی کانفرنس کے فیصلوں پر فوری عمل کرے اور پنجاب سے امتیازی سلوک بند کرے تاکہ ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کے نفاذ سے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو اور صوبہ میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں۔ انہوں نے یہ بات یہاں مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔