لاہور کے علاقے بادامی باغ راوی روڈ پر فروٹ منڈی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
لاہور کے علاقے بادامی باغ راوی روڈ پر فروٹ منڈی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور بادامی باغ راوی روڈ پر واقع فروڈ منڈی میں سوا دس بجے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ فروٹ منڈی کے کوڑے میں جبکہ دوسرا دھماکہ ریڑھی کے نیچے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  دھماکے کےبعد آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان، ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور سی سی پی او لاہور سمیت ڈی آئی جی آپریشن اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب نےکہاکہ فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے ملتان میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشتگرد کا ردعمل ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس اہلکار چوبیس گھنٹے فروٹ منڈی میں تعینات ہوتے ہیں، واقعہ کی غلفت برتی گئی ہے جس کیلئے تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔