لاہور: نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ بینک سے دو کروڑ روپے لے اڑ.

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
لاہور: نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ بینک سے دو کروڑ روپے لے اڑ.

نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ شیر محمد اپنے دو ساتھی سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ جیل روڈ پرواقع نجی بینک میں دو کروڑ روپے جمع کرانے آیا تھا کہ اس کے دونوں ساتھی گارڈزکے بنک میں داخل ہوتے ہی شیرمحمد کی نیت خراب ہوگئی اوروہ دو کروڑ روپے لے کرفرارہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہورپولیس میں کھلبلی مچ گئی اورنادرا سمیت سیکیورٹی کمپنی سے ملزم شیرمحمد کا ریکارڈ نکلوا لیا، ریکارڈ کے مطابق ملزم شیخوپورہ کا رہائشی اورحساس ادارے کا سابق ملازم ہے جو گزشتہ دو سال سے نجی سیکیورٹی کمپنی میں کام کررہا ہے، پولیس نے دونوں ساتھی گارڈز اور ڈرائیور کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔