لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ اداکارہ رانی کی بیٹی زخمی

 لاہور (نوائے وقت نیوز/نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقے مسلم ٹا¶ن میں اداکارہ رانی کی بیٹی رابعہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق رابعہ گاڑی میں سوار تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ایک گولی رابعہ کی ٹانگ میں لگی جبکہ 3گولیاں جسم کو چھو کر نکل گئیں۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق رابعہ کے خاوند جنرل ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر چودھری انور کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم انہوں نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔