زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بے ہوش کر ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹا¶ن کے علاقہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ماڈل ٹا¶ن کے علاقہ اتفاق کالونی میں رہائش پذیر لیاقت خان کے بچوں اور رشتہ داروں نے گذشتہ روز سحری کے وقت کھانا کھایا جس سے وہ بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ گیارہ افراد میں لیاقت خان، شاہ ولی، رضوان، نعیم، علی، کاشف وغیرہ شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچایا جہان پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔