بخش الہٰی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایپکا کا احتجاج اور ریلی

 بخش الہٰی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایپکا کا احتجاج اور ریلی

لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی اپیل پر بخش الٰہی شہید صدر اے جی آفس لاہور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لاہور بھر کے سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔ صدر اپیکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چودھری کی قیادت میں اے جی آفس سے لاہور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ چوک میں دھرنا دیا۔ ٹائر جلا کر غصے کا اظہار کیا۔