یمن کا بحران شیعہ سنی کو لڑانے کی امریکی سازش ہے : حامد رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر)سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ یمن کابحران شیعہ سنی کولڑانے کی امریکی سازش ہے ۔دہشت گردوں کے لئے آپریشن ضرب عضب دراصل ضرب غضب بن چکاہے۔قوم کوحکمرانوں کے دعوے ،وعدے اورنعرے بہلانہیں سکتے۔نااہل اورنالائق وزیروں کی چھٹی کروائی جائے۔پاکستان یمن کے بحران کے حل کے لئے سفارتی کردراداکرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال اوریمن کے بحران پراہل سنت کی مذہبی اور یوتھ کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاہم حق وصداقت کی آوازبلندکرتے رہیں گے اوراہلسنت کے حقوق ومفادات کی جنگ پوری جرات اوراستقامت کے ساتھ جاری رہے گی ۔