لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے 20حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل،260امیدوار میدان میں آ گئے
لاہور(خبرنگار) لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کے 20حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے 10حلقوں کیلئے 117اور والٹن کنٹونمنٹ کے 10حلقوں کیلئے 143 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اسی طرح پہلے روز 6، دوسرے روز 36 اور تیسرے دن 218امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقہ (ون) کیلئے 11، حلقہ دو کیلئے 17حلقہ تین کیلئے 12حلقہ چار کیلئے 17 حلقہ پانچ کیلئے 7 حلقہ چھ کیلئے 6 حلقہ سات کیلئے 14حلقہ آٹھ کیلئے 10، حلقہ نو کیلئے 12اور حلقہ دس کیلئے 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقہ ون کیلئے 13 حلقہ دو کیلئے 16، حلقہ تین کیلئے 11، حلقہ چار کیلئے 11، حلقہ پانچ کیلئے 14حلقہ چھ کیلئے 19، حلقہ سات کیلئے 18، حلقہ آٹھ کیلئے 12، حلقہ نو کیلئے 16 اور حلقہ دس کیلئے 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔