تحفظ حرمین شریفین اور یمن سعودی تنازعہ کے بارے میں تنظیمات اہلسنت کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین اور یمن سعودی تنازعہ کا حل پرتنظیمات اہلسنت کی آل پارٹیز کانفرنس آج 3بجے پریس کلب شملہ پہاڑی میں ہوگی۔ جس میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ، انجینئر محمدثروت اعجاز قادری،حافظ عبدالستار سعیدی ، حافظ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری، راغب حسین نعیمی اور دیگر خطاب کریں گے۔