پاکستان نیشنل آرٹس کونسل کویت کے چیئرمین ساجد حسین بھٹی انتقال کر گئے

کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان نیشنل آرٹس کونسل کوےت کے چیئرمین ساجد حسین بھٹی کوےت کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم پاکستان شہر سیالکوٹ کے رہائشی تھے اور عرصہ 35 سال سے کوےت میں قیا م پذیر تھے اور کوےت سول ایوی ایشن میں ملازم تھے۔ ساجد حسین بھٹی کوےت میں پاکستان کی ثقافت متعارف کرائی اور پہلی بار کوےت میں \\\"پاکستانی میلہ\\\" کرایا جس میں کشمیر، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ کی ثقافت اور ملبوسات متعارف کرائے۔ انہوں نے کوےت میں پاکستانی ٹیلنٹ کو متعارف کرایا اور پروگرام کرواکر انہیں شہرت بام بخشا۔ انہیں کوےت کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گےا نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکراورپاکستانی کمیونٹی کی کثیرالاتعداد نے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دولڑکے اورایک لڑکی چھوڑی ہے۔