نوازشریف پرویز مشرف کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں: فیصل محمد

کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) معروف عالمی مذاکرات کار اور ثالثی کردار اداکرنے والے سینئر سفارت کار فیصل محمد نے پاکستان کی موجود ہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاہے کہ پاکستان میں پیداشدہ حالات جلد حکومت کے ہاتھ سے باہر جاسکتے ہیں لہذا اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی قائدین اور اکائیوں کو مل جل کرپاکستان کی سا لمےت کے لئے مثبت اقدام کرنے ہوں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف اپنے روےئے میں لچک پیدا کریں اورسابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ مل کر پاکستان کو بحرانی صورتحال سے نکالنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔پرویزمشرف اور نوازشریف قریب آسکتے ہیں کے سوال پر محمد فیصل نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں کچھ بھی ممکن ہے۔