کویتی وزیر اعظم نے ویزوں کی تجارت اور کفیل سسٹم ختم کرنے کی منظوری دیدی

کویت سٹی(نمائندہ خصوصی)کویت کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الصباح نے کویت میں ویزوں کی تجارت اور کفیل سسٹم کو ختم کرنے کی منظوری دے دی اورآئندہ ویزوں کی تجارت پر مکمل طورپر پابندی کردی جائے گی ۔یادرہے کویت میں ویزوں کی تجارت سے ہزاروں کمپنیاں جعلی ویزے حاصل کرکے کویت کی ساکھ کو بین الاقوامی طورپر نقصان پہنچارہی ہیں جس پر کابینہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔کویت میں پانچ ہزارجعلی کمپنیاں اورایک لاکھ سے زائد غیرملکی ان کمپنیوں سے حاصل کردہ ویزوں سے متاثر ہوسکتے ہیں