ویزا ایشو پر اعلیٰ حکام تک آواز پہنچائوں گا:کویتی گورنر ، پاکستانی وفد کی ملاقات
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی)کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز حسین سہیل کی قیادت میں 10رکنی وفد نے گورنر فروانیہ شیخ فیصل الحمود المالک الصباح سے ملاقات کی۔ عارف بٹ،حافظ محمد شبیر،پیر امجد حسین، اسامہ شاہد،محمد شفیع،چوہدری محفوظ احمد ،اوپاک ممبر روزنامہ نوائے وقت اور وقت نیوز ٹی وی کویت کے بیورو چیف عبدالشکور ابی حسن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔گورنر فروانیہ نے کہاپاکستانیوں کے مسائل خاص طورپر ویزے کے ایشو پر میں اعلی حکام تک آپ کی آواز ضرور پہنچائوں گا۔