اپوزیشن نے زرداری کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری شروع کردی: ایک رکن کا دعویٰ

کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) اپوزیشن کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتاےا ہے کہ پاکستان میں این آر او کو قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کے بعد اب صدر آصف علی زرداری کےخلاف اپوزیشن پارٹیاں مواخذہ کی تحریک کےلئے تےاریاں شروع کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرادری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو اسلام آباد میں زمین حاصل کی ہے اس کو بنیاد بنا کر اب صدر آصف علی زرداری کےخلاف مواخذہ کی تحریک پیش کی جائےگی۔