کویت کے تاجر نے شعیب اور ثانیہ مرزا کی شادی کا خرچہ اٹھانے کی پیشکش کر دی

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں سیالکوٹ کے معروف تاجر زاہد بٹ نے کہاکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کویت میں آ کر شادی کر لیں تو سارا شادی کا خرچہ برادشت کریں گے کیونکہ شعیب ملک سیالکوٹ کے اور میرا پڑوسی ہے دوسرا وہ پاکستان کے قومی ہیرو ہیں۔ وہ نوائے وقت اور وقت نیوز چینل سے گفتگو کررہے تھے۔