پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں توسیع
خانیوال (خبرنگار) ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 میں توسیع، ضلعی حکومت کو ہدایت جاری۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر دفعہ 144 میں توسیع کردی ہے اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس حکام کو سختی سے اس حکم نامہ پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔