سندھ ہائی کورٹ کا سزائے موت کے دو قیدیوں کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم، درخواستیں نمٹا دیں
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں کو احمد عظیم اور عطاء اللہ کی سکھر سے کراچی منتقل نہ کرنے کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت میں بیان دیا کہ سڑک کے راستے کراچی منتقل کرنا ان حالات میں ممکن نہیں، حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا ہے، ایک دو روز میں ہیلی کاپٹر مل جائیں گے تو دونوں کو کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل بینچ نے درخواست نمٹاتے ہوئے قیدیوں کو فوری کراچی لانے اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے کاحکم دے دیا۔