بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد ساجد خان کے مطابق گردے کا عطیہ بہن نے بھائی کو دیا۔ آپریشن کے اخراجات بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اٹھائے۔ جلد ہی لندن سے ڈاکٹر پیٹر کی سربراہی میں جگر کی پیوند کاری کا بھی آغاز ہو جائے گا۔