تھر میں غذائی قلت ، مزید3کمسن بچے دم توڑ گئے
مٹھی( نامہ نگار) تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو بھی سول ہسپتال مٹھی میں مزید تین کمسن بچے دم توڑ گئے ان میں دیا رام کا نومولود بچہ، تیرتھ داس کا نومولدود بچہ اور گائوں پابوہر کے وادھو میگھواڑ کا دو روز کا بچہ شامل ہے۔ اس طرح جنوری سے اب تک ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 342 ہوگئی ہے۔