پاک بحریہ کو جلد پیشگی اطلاع دینے والے اور بغیر پائلٹ طیاروں سے مسلح کیا جائیگا : چیف آف نیول سٹاف

کراچی (مانیٹرنگ نیوز + ریڈیو نیوز) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کو جلد پیشگی اطلاع دینے والے اور بغیر پائلٹ طیاروں سے مسلح کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے پی این ایس مہران کراچی میں فوکر ائرکرافٹ اور T-56 انجن ٹیسٹ بنچ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ Z-9 ہیلی کاپٹرز‘ ائربورن ارلی وارننگ ائرکرافٹ ان مینڈ ایریل وہیکلز اور مزید P3Cs کی شمولیت سے بحریہ کا ائرفلیٹ مزید مستحکم ہوگا۔ نیول چیف نے کہا کہ زیرآب دفاعی صلاحیت مزید بہتر بنانے کیلئے Type-214 آبدوزوں کا معاہدہ بھی جلد طے پا جائیگا۔ ثناء نیوز کے مطابق کمانڈر نیول ایوی ایشن کموڈور عدنان نذیر نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ کثیر المقاصد ہونے کے باعث فوکر جہاز کی شمولیت سے نیوی کی فضائی آپریشنل صلاحیت اور بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ T-56 انجن ٹیسٹ بینچ کا حصول خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
نیول چیف