ایم کیو ایم کے مقابلے کیلئے پی ایس پی بنائی گئی‘ ڈاکٹر عشرت العباد
کراچی(وقائع نگار) سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مقابلے کے لئے پی ایس پی بنائی گئی اور ایم کیو ایم کا عسکری ونگ پی ایس پی کا حصہ بنا دیا گیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان‘ حقیقی اور پی ایس پی کو زبردستی ملایا جارہاہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ اگر تینوں کو زبردستی ملادیا گیا تو فائدہ ایم کیوایم لندن کو ہوگا۔