پیپلز پارٹی کراچی میں زبردستی اپنا میئرلانا چاہتی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر تحفظات ہیں: فاروق ستار

پیپلز پارٹی کراچی میں زبردستی اپنا میئرلانا چاہتی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر تحفظات ہیں: فاروق ستار

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ شہر میں پیپلز پارٹی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اس لئے وہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کرکے زبردستی اپنا میئر لانا چاہتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پہلے ہی سندھ حکومت کی جانب سے اسمبلی میں منظور کرائے گئے بلدیاتی نظام کو نہیں مانتی اور اسے عدالت میں چینج کردیا گیا ہے اور اب صوبائی حکومت نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بھی جاری کردیا ہے، جس کے اطلاق سے ناظم یا میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں رہے گا۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہر فیصلے کی منظوری وزیراعلی سے لینا پڑے گی جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔