سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر 10 ایس پیز کو عہدے سے ہٹا دیا

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر 10 ایس پیز کو عہدے سے ہٹا دیا

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر 10 ایس پیز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق دس ایس پیز کو پی ایس پی کیڈرسے سیاسی وابستگیوں کے سبب ہٹایا گیا ہے، فارغ ہونے والے ایس پیز میں ارباب مہر، علی رضا، لطیف صدیقی، امداد شاہ شامل ہیں، ایس پی ذوالفقار تالپور، نسیم پنہور، علی وسان، اعجازشیخ، واحد سانگھری کو بھی عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔