پی آئی اے کاکنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ
کراچی (آئی این پی) پی آئی اے نے کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 60 سال سے زائد عمر کے 22 ریٹائرڈ پائلٹس کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر گزشتہ برس بھرتی کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بنکاک میں اے ٹی آر طیاروں کی سیمولیٹر تربیت کے دوران 17 پائلٹس مرحلہ وار فیل ہوئے، تربیت اور تنخواہوں کی مد میں ایک پائلٹ پر 30 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات صرف ہوئے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیل پائلٹس کی اکثریت نے دوران تربیت سمولیٹرز سافٹ ویئر پر فرضی جہاز ہی تباہ کر ڈالے۔ فیل پائلٹس کی اکثریت اکتوبر 2017 تک کے کنٹریکٹ پر بھرتی کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو معاہدے کے مطابق ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا ہے۔