ن لیگ کی حکومت کو لوڈ شیڈنگ ورثے میں ملی ‘ ممتاز بھٹو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے کس منہ سے بجلی کی کمی پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ انہیں خود پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ پانچ سالہ حکومت میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ جاری رہی لیکن ایک کلو واٹ بھی بجلی کی نہیں بڑھائی جبکہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت کو لوڈ شیڈنگ ورثے میں ملی ہے۔ اس کے باوجود موجودہ حکومت نے ایک سال کے مخصتر عرصے میں اکیس ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء ‘مشیر‘ درباری اور خوشآمدی موجودہ حکومت پر سخت تنقید کر رہے ہیں ۔