گروپ ایم کے میڈیا ہیڈ منیر احمد قادری انتقال کر گئے
کراچی(وقائع نگار) سند ھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رکن نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری انتقال کرگئے ۔ ان کے انتقال پر اراکین سندھ اسمبلی‘ صوبائی وزرائ‘ صوبائی مشیروں نے نائلہ منیر سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔سید منیر احمد قادری نجی میڈیا گروپ سے وابستہ تھے۔منیر احمد قادری گروپ ایم کے میڈیا ہیڈ تھے مرحوم کا سوئم 30 جولائی بروز بدھ بعد نماز ظہر جبکہ دعا بعد نماز عصر مرحوم کی رہائش گاہ واقع 48-W بلاک2 رزاق گارڈن نزد ماڈل اسکول پی ای سی ایچ ایس کراچی میں ہوگی۔