قانون: جنرل ایڈمنسٹریشن زراعت سمیت سندھ حکومت کے 10 محکمے سیکرٹری کے بغیر کام کر رہے ہیں

قانون: جنرل ایڈمنسٹریشن زراعت سمیت سندھ حکومت کے 10 محکمے سیکرٹری کے بغیر کام کر رہے ہیں

کراچی (اے پی اے ) سندھ حکومت کے اہم محکمے بغیرسیکریٹری کے کام کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق کئی ہفتوں بعد بھی سیکریٹریزکے عہدوں پرتعیناتیاں نہیں ہوسکیں۔ اس وقت محکمہ قانون، محنت، زراعت ،محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، بیورو آف سپلائی، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، آثار قدیمہ میں سیکریٹری کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورصوبائی محتسب کے سیکریٹری بھی ابھی تک نہیں لگائے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ گورنرسندھ کے پرنسپل سیکریٹری ڈائرکٹرجنرل پروٹوکول۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی، ڈی آئی جی سکھر، ڈی جی فنانس کی آسامیاں بھی کئی ہفتوں سے خالی پڑی ہیں۔ دریں اثناءیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صوبے کی اعلیٰ شخصیت کے حکم پراہم آسامیوں کو خالی رکھا گیا ہے، بیشترآسامیوں پرتعینات افسروں کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہٹایا گیا تھا۔
 سندھ حکومت محکمے