;عزیز آباد میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر) عزیز آباد کے علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر گھرمیںفائرنگ کرنے والا شخص اپنے ساتھی سمیت پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا‘ ثاقب نامی شخص نے جائیداد کے تنازعے پرفائرنگ کی تھی اور جب 15 پرپولیس کو طلب کیا گیا تو اس نے گھر کے اندرسے پولیس پربھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ا یک پولیس اہل کار زخمی بھی ہوا‘ تاہم پولیس کی مزید نفری کو طلب کرکے گھر کے اندر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور جب اس کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تو پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ثاقب اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔