جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاﺅس پر دھرنادے گی
کراچی/سکھر(نیوز رپورٹر/نامہ نگار)جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل میں سرفہرست مسئلہ کے الیکٹرک کے مظالم ،اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ہفتہ 29اپریل کو شام 5بجے گورنر ہاو¿س پر ایک زبردست احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔ دھرنے کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق گورنر ہاو¿س پر دھرنا ہر صورت میں دیا جائے گا اور اس سلسلے میں شہر بھر میں کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھرنے میں کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے افراد کے ہمراہ قافلوں اور جلوسوں کی شکل میں شام 5بجے فوارہ چوک پہنچیں اور وہاں سے گورنر ہاﺅس کی جانب روانہ ہوں گے ۔ دھرنے کے دورانیہ کا فیصلہ اور اعلان دھرنے میں ہی کیا جائے گا ۔ گورنر سندھ چونکہ وفاق کے نمائندے ہیں اس لیے دھرنا گورنر ہاو¿س پر دیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس گزری اور تمام اضلاع میں کے الیکٹرک کے زونل اور ریجنل دفاتر کے باہر دھرنے دیے جاچکے ہیں ۔ کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک دو سال سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔دو سال قبل ہیٹ ویوز کے موقع پر کے الیکٹرک کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے ہزاروں شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔ کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مہم نے اہم رخ اس وقت اختیار کیا جب 31مارچ کو جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا اور اسے روکنے کے لیے پولیس اور مقامی انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کیا ۔ اسد اللہ بھٹو ، حافظ نعیم الرحمن سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس فائرنگ اور تشدد سے کئی کارکنان زخمی ہوئے ۔ ۔جماعت اسلامی کے مطابق اس کی خصوصی ٹیم نے کے الیکٹرک کی لو ٹ مار اور جعل سازی پر پوری طرح ورکنگ کی ہے اور اعداد و شمار اور حقائق کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ کے الیکٹرک نے عوام سے تقریبا ً 200ارب روپے ناجائز طو ر پر وصول کیے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز کراچی بار کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کی اور 29اپریل کوکے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاو¿س پر ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر 500سے زائد وکلاءنے کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن کے فارم پر دستخط کیے اور اس عز م کا اظہار کیا کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف کورٹ میں پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پرملک بھر میں لوڈ شیڈنگ اور حکومت کی نااہلی اور کراچی میں کے الیکٹرک کے مظالم، اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف ملگ گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں شہر بھر میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔جبکہ مرکزی مظاہرہ میمن مسجد ، بولٹن مارکیٹ میں کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔ مظاہرے کے شرکاءنے کے الیکٹرک کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور زبردست نعرے بھی لگائے۔ چور ہے چور ہے کے الیکٹرک چور ہے،تابنا چورو کراچی چھوڑو ،مردہ باد مردہ باد کے الیکٹرک مردہ باد ،لوٹی ہوئی رقم واپس کر و۔واپس کرو ،اوور بلنگ ختم کرو،ختم کرو،اضافی چارجز بند کرو ،بند کرو، لوڈشیدنگ ختم کرو ،جینا ہو گا مرنا ہو گا دھرنا ہو گا دھرناہوگا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،لیاری اولڈ سٹی کے امیر سید طاہر اکبر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سکھر سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا چھ ماہ میں خاتمہ کرنے کا عوام کیساتھ جھوٹا وعدہ کر کے بر سر اقتدار آنے والے حکمران اب چار سال گزرنے کے بعد ایک بار پھر آئندہ اقتدار میں آنے کیلئے دوبارہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ معراج الہدیٰ نے جمعہ کے روز سکھر پریس کلب کے سامنے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا سلطان لاشاری ، سرفراز صدیقی، مسعود علی خان،غلام غوث غازی، سہیل قریشی، نذیر کمبوہ سمیت دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔