لندن میں بلاول بھٹو سے ناروا سلوک بھارتی لابی کا شاخسانہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) ماہرین امور کشمیر نے لندن میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں ہونے والی ملین مارچ کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری پر پانی کی بوتلوں سے حملے کو بھارتی لابی کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور کشمیر ایشو پر بلاول بھٹو زرداری کی ایک اور زور دار تقریر روکنے کے لیے ایک سوچا سمجھا اقدام اور سازش قرار دیا ہے۔ ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا  کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی روایت کو آگے بڑھایا ہے ۔