تھر: گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی، مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں: منظور وسان

 کراچی(آن لائن)وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ تھر میں گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی ہے، اس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہو سکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ آصف زردای نے مجھے مٹھی میں انکوائری کے لئے بھیجا تھا، انکوائری سے معلوم ہوا صرف 5 لاکھ جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا چھاچھرو میں زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔