ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس ملتوی، جنرل ورکرز اجلاس آج طلب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو  ایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ ایم کیو ایم نے گزشتہ رات 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی، جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ الطاف حسین اجلاس سے خطاب کریں گے۔