کراچی: پولیس پارٹی پر بم حملہ کیس کے 3مجرموں کو 40-40سال قید

کراچی: پولیس پارٹی پر بم حملہ کیس کے 3مجرموں کو 40-40سال قید

کراچی (آئی این پی) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کے 3 مجرموں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنادی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس پر حملہ اور قتل کے 3 مجرموں کو مجموعی طور پر 40، 40 قید کی سزا سنائی جبکہ مجرمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔مجرموں نے 23 دسمبر 2013ء  کو ملیر کے علاقے میں پولیس پارٹی پر بم سے  حملہ کیا، واقعے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔