وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق نہ کرائے جانے والے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق نہ کرائے جانے والے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی۔ سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہوا۔  ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تصدیق نہ کرائے گئے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے جائیں۔ واضح رہے کہ سندھ بھر میں جاری اسلحہ لائسنسوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔ سندھ کابینہ نے آئی جی کو ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اسلحہ لائسنس/ منسوخ